چین اور بھارت میں کشیدگی بڑھنے لگی، تازہ جھڑپ میں مزید بھارتی فوجی مارے گئے



بھارت اور چین کشیدگی بڑھنے لگی، لداخ سیکٹر میں ایک بار پھر جھڑپ ہوگئی جس میں مزید بھارتی فوجی مارے گئے ہیں جب کہ چین نے تین اہم تزویراتی مقامات پر قبضہ بھی کرلیا۔

دنیا نیوز کے مطابق لداخ میں بھارت کو مسلسل ہزیمت کا سامناہے جہاں  چین نے ایل اے سی پر مزید تین ٹیکٹیکل پوزیشنز پر کنٹرول حاصل کرلیا جس میں دولت بیگ اولڈی، گلوان ویلی کے اہم حصے شامل ہیں جب کہ  بھارتی فوج پینگانگ میں فنگرٹو تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق  لداخ میں مزید دو بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔

ادھر چین کا کہنا ہے کہ وہ لداخ میں بیس مارشل آرٹ ٹرینر بھیج رہا ہے۔ چین کی جانب سے اس کی سرکاری وجہ نہیں بتائی تاہم چین کے بروقت فیصلوں نے مودی سرکار کو بوکھلاہٹ کا شکار کررکھا ہے۔

خیال رہے دونوں ملکوں میں 15جون کے بعد سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ 15جون کو ہونے والی ایک جھڑپ میں بھارتی کرنل سمیت بیس انڈین فوجی مارے گئے تھے جنہیں چینی اہلکاروں نے بنا کسی آتشی اسلحے کے ہلاک کردیا تھا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post