بیوی کو قتل کرکے خودکشی کاڈرامہ رچانے والے شوہر کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
پولیس کے مطابق دو روز قبل ٹنڈو الہ یار کی امان اللہ شاہ کالونی میں 30 سالہ خاتون وجنتی کی گھر میں پھندا لگی لاش ملی تھی جسے اس کے شوہر نے خودکشی قرار دیا تھا۔مقتولہ کے بھائی نے لاش سول اسپتال منتقل کرادی جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات کا انکشاف ہوا۔
جیونیوز کے مطابق بعدازاں پولیس نے مقتولہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے مقتولہ کے شوہر کو بھائی سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Post a Comment