لاہورپنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے1322نئے کیس رپورٹ ہوئے پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد74ہزار202ہوگئی،پنجاب میں کورونا وائرس سے 17 مزید اموات، کل تعداد1673 ہو گئی،پنجاب میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 25 ہزار162ہوگئی۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں لاہورمیں 924،قصور3،شیخوپورہ11،جہلم 9اورگوجرانوالہ میں 65کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سیالکوٹ34، گجرات30، حافظ آباد 8،منڈی بہاو¿الدین 5اورملتان میں66 کیسزسامنے آئے اس کے علاوہ مظفر گڑھ17، وہاڑی4، فیصل آباد47،چنیوٹ5 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4،بہاولپور9، ساہیوال17،ڈیرہ غازی خان11،جھنگ 4 اور رحیم یار خان میں 26،اوکاڑہ10،پاکپتن 4،میانوالی،بھکر میں 2،2،اٹک، چکوال اور لیہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت پنجاب کاکہنا ہے کہ لاہورمیں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 38499 ہو گئی،چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے3 مریض جاں بحق ہوئے ،لاہورمیں کورونا کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 659 ہو گئی۔
Post a Comment