بھارت سے میچ ہارنے پر رنویر نے افسردہ پاکستانی کو گلے لگالیا

ممبئی: بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد افسردہ پاکستانی مداح کو گلے لگالیا اور تسلی دی۔
بھارت سے میچ میں پاکستان کی خراب کارکردگی نے کروڑوں پاکستانیوں کا دل توڑ دیا، بالخصوص گراؤنڈ میں موجود پاکستانی مداحوں کو قومی ٹیم کی خراب کارکردگی نے بے حد مایوس کیا، بھارتی اداکار رنویر سنگھ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے گراؤنڈ میں موجود تھے اور جب رنویر نے پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر پاکستانی مداح کو مایوس دیکھا تو فوراً گلے لگاکر تسلی دی۔
View this post on Instagram
A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani) on 
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر سنگھ نے پاکستانی مداح کو گلے لگایا اور کہا مایوس مت ہو، اگلا موقع ضرور آئے گا، پاکستان نے اچھا کھیلا، پاکستانی کھلاڑی مخلص اور پیشہ ورانہ ہیں، وہ آئندہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post