ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی اپنی سیکیورٹی منفرد انداز سے چیک کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بالی ووڈ انڈسڑی کا وہ نام ہے جو اپنی اداکاری کی وجہ سے نہ صرف بھارت بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہے اور اُن سے محبت کرنے والوں کی تعداد بھی خاصی زیادہ ہے، مقبولیت کے پیش نظر سلو میاں نے اپنی حفاظت کے لیے ذاتی گارڈز بھی رکھے ہوئے ہیں جو سائے کی طرح اداکار کے ساتھ ہر جگہ رہتے ہیں۔
سلمان خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مشین پر ورزش کرتے نظر آرہے ہیں لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ مشین پر انہوں نے اپنے دو گارڈز کو بھی بٹھا رکھا ہے۔ دیکھنے میں تو یہ پرمزاح اسٹنٹ لگ رہا ہے لیکن یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
سلمان خان نے ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا کہ میرے سیکیورٹی معاملات میں اتار چڑھاؤ کا تجربہ کرنے کے بعد میرے سیکیورٹی گارڈز نے یہ جان لیا کہ وہ خود کتنے محفوظ ہیں۔
یاد رہے کہ عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ ان دنوں سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں اُن کے مد مقابل کترینہ کیف، دیشا پٹانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
Post a Comment