کنگنا رناوت معاملہ؛ ہرتھیک روشن کی بہن نے بھی بھائی کا ساتھ چھوڑدیا


ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہرتھیک روشن اورکنگنا رناوت کے درمیان تین برسوں سے چل رہی لڑائی میں نیا موڑآیا ہے جس نے یقیناً ہرتیھک روشن کو بڑا جھٹکا دے دیا۔
اداکارہ کنگنا رناوت اور بالی ووڈ کی نامور شخصیتوں کے درمیان تنازع نیا نہیں، کنگنا رناوت اب تک کرن جوہر، مہیش بھٹ، عالہ بھٹ اورسونوسود سمیت تقریباً پوری بالی ووڈ انڈسٹری سے لڑچکی ہیں، لیکن ان کی سب سے مشہور لڑائی اداکار ہرتھیک روشن کے ساتھ ہے جس کا آغاز تین برس قبل ہوا تھا۔ تاہم یہ لڑائی وقت کے ساتھ ساتھ ٹھنڈی پڑتی گئی اور کافی عرصے سے بالی ووڈ نگری میں اس کی گونج بھی سنائی نہیں دے رہی تھی لیکن اب اس معاملے میں ایک نیا موڑ آیا ہے۔
حال ہی میں ہرتھیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے ہی بھائی کے خلاف ٹوئٹ کرکے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کودنگ کردیا ہے۔ سنینا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری ساری حمایت کنگنا کے ساتھ ہے۔ جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنینا نے اپنے بھائی پرکنگنا رناوت کو ترجیح دی ہے۔ ہرتیھک کا اپنی بہن کی اس ٹوئٹ پرتاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن رنگولی نے چند روزقبل کہا تھا کہ ہرتیھک روشن کی بہن نے انہیں اور کنگنا کو فون کرکے ہرتیھک اور کنگنا کے معاملے پر پہلے آواز نہ اٹھانے کے لیے معافی مانگی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post