بھارتی ریاست بہار کی یونیورسٹی میں ایک طالبعلم نے امتحانی فارم پر اپنے والدین کے ناموں کی جگہ ’عمران ہاشمی اور سنی لیون‘ کا نام لکھ کر جمع کرادیا۔
بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے والے طالبعلم کی شناخت کندن کے نام سے ہوئی ہے جس نے گریجویشن کے امتحانی فارم میں والد کے خانے میں عمران ہاشمی اور والدہ کے خانے میں سنی لیون لکھا۔
مذکورہ معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور اس کے بعد وہ امتحانی فارم بھی منظر عام پر آگیا جس میں طالبعلم نے حقیقی والدین کا تذکر نہیں کیا۔ بہار کے مظفر پور میں دھنراج بھگت ڈگری کالج کے طالب علم کندن نے 2017 سے 2020 تک بیچلر آف آرٹس (آنرز) مکمل کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنی لیون بالغ فلموں میں اداکاری کرچکی ہیں۔ اگرچہ، انہوں نے بالغ فلموں میں کام کرنا ترک کردیا۔ اب بالی ووڈ انڈسٹری میں کام کررہی ہیں لیکن انہیں شکایت ہے کہ انہیں صرف بولڈ سین یا آئٹم گانے کے لیے منتخب کیا جاتا ہے جبکہ سنجیدہ اداکاروں کی فہرست میں شامل نہیں کیا جاتا۔
Post a Comment