گزشتہ روز ہلاک ہونے افراد کی تعداد 1939 تھی جبکہ آج رپورٹ ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1973 ہے۔ خبر ایجنسی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2020ء) امریکہ میں مسلسل دوسرے روز بھی 2 ہزار کے قریب افراد ہلاک۔ گزشتہ روز ہلاک ہونے افراد کی تعداد 1939 تھی جبکہ آج رپورٹ ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1973 ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مسلسل آٹھویں روز بھی 1 ہزار سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں آج 19 سو 73 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں جوکہ کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی ہلاکتوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
گزشتہ روز بھی امریکہ میں ریکارڈ ہلاکتیں ہوئی تھیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز ہونے والی اموات کی تعداد 19 سو 39 تھی۔ جون ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 695 تک جا پہنچی ہے جبکہ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پوری دنیا میں مریضوں کی تعداد کے تین میں سے ایک حصے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ جون ہوپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 18 ہزار 719 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 88 ہزار 502 ہو چکی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
وائرس کا مرکز سمجھے جانے والے ملک چین میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں کمی جبکہ امریکہ نیا مرکز بن گیا ہے۔ مہلک وائرس دنیا کے تقریباََ 209 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس وباء سے 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور88 ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ امریکہ میں ریاست نیویارک کورونا وائرس کا مرکز بن چکی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ امریکہ میں مسلسل گزشتہ دن بھی مسلسل ساتویں روز ایک ہزار سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تھیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 854 تک جا پہنچی تھی۔
گزشتہ روز مجموعی طور پر امریکہ میں 24 گھنٹوں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار 983 ریکارڈ کی گئی تھی جو کہ کورونا وائرس سے ہونے والی کسی بھی ملک کی یومیہ ہلاکتوں سے کہیں زیادہ تھی۔ تاہم تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں آج ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد گزشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں آج 1973 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
00:00
/
00:01
00:00
#BREAKING Nearly 2,000 US #coronavirus deaths for second day in a row: Johns Hopkins tally
#UPDATE US records 1,973 #coronavirus deaths.
The record-breaking figure is slightly higher than the previous day's toll of 1,939 and brings the total of US fatalities to 14,695
Medical staff transport the body of a deceased patient in New York
105 people are talking about this
Post a Comment