کراچی: اداکار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔
فلم ’’رانگ نمبر‘‘،’’مہرالنسا وی لب یو‘‘اور ’’وجود‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار دانش تیمور بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش ہوئی تھی جسے انہوں نے فراخ دلی سے قبول بھی کرلیا تھا۔
بات اتنی آگے بڑھ چکی تھی کہ شوٹنگ کی تاریخیں اور پیسوں کے معاملات بھی طے پاگئے تھے لیکن عین موقع پر کرینہ کپور امید سے ہوگئیں اورفلم کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں۔
کرینہ کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد جب کرینہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوئیں تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی اور یوں وہ بالی ووڈ جاتے جاتے رہ گئے۔
واضح رہے کہ فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ گزشتہ برس 31 مئی کو ریلیز ہوئی تھی جس میں کرینہ کپور، سوارا بھاسکر، سونم کپور اورشیکھا تلسانیہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، جب کہ کرینہ کے مقابل مرکزی کردار اداکار سومیت ویاس نے اداکیا تھا اور اسی کردار کی پیشکش دانش تیمور کو ئی تھی۔
Post a Comment